4افراد کو زخمی کر کے پکڑا نہ جانیوالا ریچھ ذہین قرار

4افراد کو زخمی کر کے پکڑا نہ جانیوالا ریچھ ذہین قرار

فوکوشیما (نیٹ نیوز)جاپان میں 4 افراد کو زخمی کر کے بھاگنے والا ریچھ اپنی ذہانت کی وجہ سے پکڑا نہ جا سکا۔فوکوشیما میں 2 فیکٹریوں کے 4 افراد پر حملہ کرنے کے بعد ریچھ ایک عمارت کے اندر چھپ گیا تھا۔۔۔۔

بعد ازاں ریچھ کو پکڑنے کے لیے شکاریوں، جالوں اور بے ہوش کرنے والی ادویات استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم یہ ریچھ ان سب چیزوں کو بھی چکمہ دے کر بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بھی ریچھ کو پکڑا نہیں جا سکا ہے ۔فوکوشیما شہر کے میئر نے بتایا کہ شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ ریچھ نے بھاگنے کے لیے خود ہی کھڑکی کھولی، اس کے باہر نکلنے کی جگہ کے قریب پنجوں کے نشانات پائے گئے ہیں۔انہوں نے ریچھ کو انتہائی ذہین قرار دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ امکان ہے کہ ریچھ نے پانی پینے کے لیے پانی کے نل کو بھی خود کھولا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں