ارجنٹینا،جولائی 9ایونیو دنیا کی سب سے چوڑی سڑک

ارجنٹینا،جولائی 9ایونیو دنیا کی سب سے چوڑی سڑک

بیونس آئرس (نیٹ نیوز)ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس میں واقع جولائی 9 ایونیو دنیا کی سب سے چوڑی سڑک ہے جو نہ صرف اپنے سائز بلکہ تاریخ کی وجہ سے بھی جانی جاتی ہے ۔20 ویں صدی کے شروع میں بیونس آئرس کو جنوبی امریکا کا پیرس کہا جاتا تھا۔

اس حیثیت کو مضبوط بنانے کے لیے مقامی حکومت نے متعدد تعمیراتی پراجیکٹس پر کام شروع کیا تھا۔ ان میں سے ایک منصوبہ جولائی 9 ایونیو بھی تھا جو پیرس کے معروف شانزے الیزے ایونیو کی نقل تھا۔مگر بیونس آئرس کے شہری اس پر ہی نہیں رکے بلکہ وہ اس سڑک کو اتنی چوڑی اور متاثر کن بنانا چاہتے تھے کہ شہر کی حیثیت مستحکم ہوسکے ۔اس سڑک کی تعمیر کا آغاز 1937 میں ہوا اور متعدد مراحل میں اسے مکمل کیا گیا۔درحقیقت اس کی تعمیر لگ بھگ 50 سال میں مکمل ہوئی۔ سڑک 140 میٹر چوڑی اور 16 لینز پر مشتمل تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں