دلچسپ فلکیاتی منظر، آسمان پر 6 سیارے ایک ساتھ موجود

دلچسپ فلکیاتی منظر، آسمان پر 6 سیارے ایک ساتھ موجود

واشنگٹن(نیٹ نیوز)قدرت کے حسین نظاروں کے شوقین افراد کو گزشتہ رات ایک دلچسپ فلکیاتی منظر دیکھنے کا موقع ملا، جس میں 6 سیارے ایک ساتھ نظر آرہے تھے۔

سورج طلوع ہونے سے قبل آسمان پر 6 سیارے مشتری، عطارد، مریخ، زحل، یورینس اور نیپچون ایک ہی سمت میں قطار کی صورت میں دکھائی دئیے ۔ماہرین فلکیات کے مطابق تمام سیاروں کو کھلی آنکھ سے دیکھنا ممکن نہیں ہوتا اور 6 سیاروں کی یہ قطار طلوعِ آفتاب سے قبل دیکھی جاسکتی تھے جب سیارے مشرقی افق سے جنوب مغربی آسمان تک ایک قوس کی شکل میں موجود تھے ۔سٹار واک کی رپورٹ کے مطابق مریخ اور زحل نسبتاً آسانی سے کھلی آنکھ سے دیکھے گئے جبکہ عطارد اور مشتری کو دیکھنا مشکل عمل تھا ،یورینس کو دیکھنے کیلئے دوربین جبکہ نیپچون کیلئے ٹیلی سکوپ درکار تھی تاہم زہرہ کو دیکھنا انتہائی مشکل رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...