4ماہ میں تیار ہونیوالا 33 ہزار پنکھڑیوں پر مشتمل شادی کا کیک
میڈرڈ(نیٹ نیوز)ایک ہسپانوی پیسٹری شیف نے دلکش 500 کلوگرام وزنی شادی کا کیک تیار کرلیا، جس کی تیاری میں چار ماہ لگے۔
کیتالان کے پیسٹری شیف مارک سویز کا بنایاکیک چینی کے پیسٹ سے بنائی گئی ہزاروں پھولوں کی پنکھڑیوں سے مزین اور اس کا وزن تقریباً نصف ٹن ہے ۔کیک پر 33ہزار پنکھڑیاں لگانا ہی غیر معمولی محنت طلب کام تھا۔اس شاندار کیک کی تیاری میں تقریباً 1800 گھنٹے لگے۔ سوریز نے بتایا کہ نو بیاہتا سعودی جوڑا ایسا کیک چاہتا تھا جو کیک نہ لگے بلکہ ایک یادگاری عمارت کی مانند ہو جو تقریب اور اس شاندار مقام کو خراج تحسین پیش کرے ۔سعودی گاہک کیلئے تیارہ کردہ3.5 میٹر بلند اور 1.8 میٹر چوڑے اس شاہکار کا صرف تقریباً 0.1 فیصد حصہ اصل کیک ہے جبکہ باقی تقریباً تمام حصہ ہاتھ سے تیار شوگر پیسٹ اور سفید چاکلیٹ پر مشتمل ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments