کتا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کیلئے میکسیکو نیشنل گارڈ زمیں بھرتی
میکسیکو سٹی (نیٹ نیوز)میکسیکو کی نیشنل گارڈ زنے ایک ایسے نئے اہلکار کو اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے جو نہ صرف سب سے چھوٹا رکن ہے۔۔۔
بلکہ چار ٹانگوں والا بھی ہے ۔13 ماہ کے کمانڈو نامی چیہواہوا کتے کو عوام اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان دوستانہ رابطہ بڑھانے کیساتھ ساتھ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز کیلئے تربیت دی جا رہی ہے ۔صرف 21 سینٹی میٹر قد اور تقریباً 7 کلو وزن رکھنے والے کمانڈو کو چھ ماہ قبل ریاست چیہواہوا میں ایک ریسکیو سنٹر سے گود لیا گیا تھا۔ اس سے قبل وہ ایک معمر جوڑے کے پاس رہتا تھا، جو مزید اس کی دیکھ بھال نہیں کر سکتے تھے ۔کمانڈو کتے کو خصوصی حفاظتی چشمے ، اس کے سائز کے مطابق ٹیکٹیکل جیکٹ اور سر پر ایک چھوٹا کیمرا پہنایا جاتا ہے ۔میکسیکو سٹی میں تربیتی سیشن کے دوران کمانڈو نے سیڑھیاں چڑھیں اور مختلف رکاوٹیں عبور کیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments