ثابت ماش عام دال کی بجائے ہیلتھ ٹانک اور سپرفوڈ قرار
لاہور (نیٹ نیوز)ثابت ماش برِصغیر پاک و ہند کے کچن کا ایک لازمی حصہ ہے ، جسے ذائقے اور منفرد خصوصیات کی وجہ سے گوشت کا نعم البدل بھی کہا جاتا ہے ۔۔۔
جدید ماہرینِ غذائیت کی رپورٹس کے مطابق ثابت ماش کو اب ایک عام دال کی بجائے ایک قدرتی ہیلتھ ٹانک اور سپر فوڈ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے ۔ اس میں بادام اور چلغوزوں کی طرح اعصابی نظام کو مضبوط کرنے والے اہم منرلز میگنیشیم، زنک اور وٹامن بی پائے جاتے ہیں جو جسم کی دفاعی لائن اور قوتِ مدافعت کو چٹان کی طرح مضبوط بنا دیتے ہیں۔طبی ماہرین کی نئی گائیڈ لائنز کے مطابق ثابت ماش میں موجود پیچیدہ کاربوہائیڈریٹس خون میں شوگر لیول کو اچانک بڑھنے نہیں دیتے بلکہ یہ توانائی کو آہستہ آہستہ جسم میں ریلیز کرتے ہیں جبکہ ہائی فائبر کیوجہ سے یہ وزن کم کرنیوالوں کیلئے بہترین ڈائٹ ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments