ترکیہ کی جھیل وان سے پراسرار پتھریلے ڈھانچے برآمد
استنبول (نیٹ نیوز)ترکیہ کی جھیل وان کے گہرے پانیوں میں پُراسرار پتھریلے ڈھانچے دریافت ہوئے ہیں۔
بعض محققین کا خیال ہے کہ یہ کسی انتہائی قدیم زیرِ آب بستی کا حصہ ہو سکتے ہیں۔غوطہ خوروں نے جھیل کی سطح سے تقریباً 23 میٹر نیچے ایک بڑا گول ڈھانچہ اور آپس میں جڑے ہوئے پتھروں سے بنی ایک دیوار دریافت کی ہے ۔تحقیقی ٹیم کے رکن میتھیو لاکروئس کا کہنا ہے کہ اب تک ملنے والے آثار ممکنہ طور پر کسی بہت بڑے کمپلیکس کا صرف ایک چھوٹا سا حصہ ہیں۔ دریافت ہونے والی دیوار میں گول ڈھانچے تک جانے والی تین سیڑھیاں اور پتھروں کی سات تہیں موجود ہیں، جو جھیل کی تہہ سے 2.4 میٹر سے زیادہ بلند ہیں۔ محقق کے مطابق وہاں ایک سڑک یا راستے جیسا ڈھانچہ بھی ملا ہے جو 45 میٹر سے زیادہ طویل ہے اورمزیدچیزیں دریافت ہوں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments