بغیر آرڈر کئے پارسل کے ذریعے گھر پر پھٹا ہوا کرتہ موصول

بغیر آرڈر کئے پارسل کے ذریعے گھر پر پھٹا ہوا کرتہ موصول

نئی دہلی (نیٹ نیوز)بھارت میں ایک خاتون کو موصول ہونے والے پراسرار کیش آن ڈلیوری پارسل نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔

 جس میں پھٹا ہوا کرتہ موصول ہوا تھا۔کرن منرال نامی بھارتی خاتون کے مطابق پارسل پر ان کا درست نام، فون نمبر اور گھر کا پتہ درج تھا حالانکہ انہوں نے کوئی آرڈر ہی نہیں کیا تھا۔خاتون کی غیر موجودگی میں ان کے بیٹے نے پارسل وصول کر کے رقم ادا کر دی لیکن اسے کھولنے پر اندر سے مبینہ طور پر پھٹا ہوا استعمال شدہ کرتہ نکلا۔کرن نے واقعے کو ممکنہ فراڈ قرار دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ ان کی ذاتی معلومات نامعلوم بھیجنے والے تک کیسے پہنچیں اور کتنے افراد اس طرح نشانہ بن چکے ہوں گے ۔پارسل پہنچانے والی کمپنی ’’دہلی ویری‘‘ نے شکایت پر معذرت کرتے ہوئے معاملہ اپنی متعلقہ ٹیم کو تحقیقات کیلئے بھیجنے کا کہہ دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...