9 سالہ بچے کا مذاق، سانپ کی جعلی تصویر سے خوف و ہراس
روم(نیٹ نیوز)اے آئی ٹیکنالوجی سے تیار کردہ ایک جعلی تصویر نے اٹلی کے ایک قصبے میں ایسی افراتفری مچائی کہ پولیس اور فائر فائٹرز 2 روز تک ایک بڑے سانپ کو تلاش کرتے رہے ۔
واقعہ اٹلی کے علاقے مارکے کے قصبے کاسیل فیداردو میں پیش آیا، 9 سالہ بچہ اپنی ایک دوست کے گھر موجود تھا، جہاں اس نے موبائل فون سے باتھ روم کی تصویر بنائی اور اے آئی ایپ کے ذریعے اس میں ایک سانپ کی تصویر شامل کر دی اور پھر گھر کے بڑوں کو تصویر دکھاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ٹوائلٹ سے سانپ نکل آیا ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 48 گھنٹے تک جاری رہنے والی اس کارروائی کے بعد حکام نے بچے کے موبائل فون میں محفوظ اصل تصویر کا جائزہ لیا تو حقیقت سامنے آ گئی۔بچے نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے اے آئی ایپ کے ذریعے ٹوائلٹ کی تصویر میں سانپ شامل کیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments