میکسیکو میں ڈائنوسار دور کے معدوم پرندے کی واپسی
لندن(نیٹ نیوز)میکسیکو میں امریکی سرحد کے قریب آسمان پر پرواز کرتی ایک نامعلوم مخلوق کی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے ۔
بعض صارفین اسے لاکھوں سال پہلے معدوم ہونے والے اڑنے والے رینگنے والے جانور سے مشابہ قرار دے رہے ہیں، جبکہ کچھ افراد کے نزدیک یہ ویڈیوز مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی ہیں۔برطانوی اخبار ‘دی سن’ کے مطابق یہ مناظر میکسیکو کے شہر سیوداد خواریز کے قریب ریکارڈ کیے گئے ۔ ایک ویڈیو میں رات کے وقت سی سی ٹی وی کیمرے کی ریکارڈنگ کے دوران سیاہ رنگ کی ایک مخلوق فضا میں اڑتی دکھائی دیتی ہے ۔ اس کے بڑے پر اور سر کے پچھلے حصے میں ابھری ہوئی ساخت نمایاں ہے ۔ دوسری ویڈیو دن کے وقت بنائی گئی، جس میں اسی طرح کی مخلوق عمارتوں کے اوپر سے گزرتی نظر آتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments