ایک امتحان کیلئے پورا ملک رک گیا، تمام پروازیں معطل
سیئول(نیٹ نیوز)جنوبی کوریا میں طیاروں کی پروازیں 35 منٹ کے لیے روک دی گئیں تاکہ طلبہ انگریزی کا امتحان مکمل توجہ کے ساتھ دے سکیں۔
یہ اقدام آج جنوبی کوریا کے سالانہ یونیورسٹی داخلہ امتحان کے دوران کیا گیا، جسے ‘سونیونگ’ کہا جاتا ہے ۔ یہ امتحان طلبہ کے تعلیمی مستقبل کے لیے انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے ، حکام نے امتحان کے دوران خاص طور پر انگریزی کے سننے والے ٹیسٹ کے لیے فضائی آمد و رفت معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ حصہ دوپہر ایک بج کر 5 منٹ سے ایک بج کر 40 منٹ تک جاری رہا۔ طلبہ کو امتحانی مراکز تک بروقت پہنچانے کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے تھے ۔ ٹریفک کا دباؤ کم کرنے کی غرض سے سرکاری دفاتر، بینکوں اور سٹاک مارکیٹ نے معمول سے ایک گھنٹہ تاخیر سے کام شروع کیا، تاکہ صبح کے اوقات میں سڑکوں پر رش کم رہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments