اے آئی کمپنی کے 5 ہزار ملازمین ایک ہی دن میں کروڑ پتی
نیو یارک(نیٹ نیوز)مصنوعی ذہانت کی کمپنی اینتھروپک کی سٹاک مارکیٹ میں انٹری نے ملازمین کی قسمت بدل دی۔
کمپنی کے تقریباً 96 فیصد ملازمین کروڑ پتی بن گئے ، جبکہ سیکڑوں ملازمین کی دولت 10 کروڑ ڈالر سے بھی تجاوز کرگئی۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی نے اپنے حصص کی ابتدائی قیمت 83 ڈالر فی شیئر مقرر کی، جس کے بعد ملازمین کے پاس موجود حصص کی مالیت میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔کمپنی میں ستمبر 2026 تک ملازمین کی تعداد 5 ہزار 300 تھی، جن میں سے تقریباً 5 ہزار 100 ملازمین کے حصص کی مالیت 10 لاکھ ڈالر سے زیادہ ہوگئی۔اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 2 ہزار 800 ملازمین کے حصص 1 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے ہیں، جبکہ لگ بھگ 600 ملازمین ایسے ہیں جن کی حصص کی مالیت 10 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرچکی ہے ۔کمپنی کے ملازمین کو اندرونی طور پر اینٹس کہا جاتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments