برازیل میں ننھا کچھوا ٹیکسی وے پر آ گیا، پرواز روکنا پڑی

برازیل میں ننھا کچھوا ٹیکسی وے پر آ گیا، پرواز روکنا پڑی

ساؤ پالو(نیٹ نیوز)برازیل کے سلگاڈو فلہو ایئر پورٹ کے ٹیکسی وے پر مسافر طیارے کو اچانک سامنے آنے والے کچھوے کی وجہ سے بریک لگانا پڑی۔

ازول ایئر لائنز کی پرواز اے ڈی 2885 پورٹو الیگری سے ریو ڈی جنیرو کیلئے روانہ ہو رہی تھی۔ ٹیکسی وے ڈیلٹا پر سفر کے دوران پائلٹ نے دیکھا کہ عین طیارے کے سامنے ایک کچھوا آہستہ آہستہ جارہا تھا۔ پائلٹ نے فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرول کو ریڈیو پیغام پر اطلاع دی کہ ‘‘یقین کریں یا نہ کریں ہمارے طیارے کے بالکل سامنے ٹیکسی وے ڈیلٹا پر ایک کچھوا موجود ہے ۔’’ کنٹرول ٹاور نے فوری طور پر طیارے کو اپنی جگہ رکنے کی ہدایت کی اور ایئر پورٹ کی وائلڈ لائف منیجمنٹ ٹیم کو طلب کرلیا۔ ایئر پورٹ انتظامیہ کی وائلڈ لائف ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کچھوے کو بغیر کسی نقصان کے محفوظ طریقے سے اٹھایا اور ایئرپورٹ کی حدود سے باہر چھوڑ دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...