پاک قطر فیملی تکافل بیلجیئم کی کمپنی کو ایڈوائزری سروسزفراہم کریگی

 پاک قطر فیملی تکافل بیلجیئم کی کمپنی کو  ایڈوائزری سروسزفراہم کریگی

پاک قطر فیملی تکافل نے برسلزبیلجیئم میں واقع ایک پراجیکٹ مینجمنٹ کمپنی Ensurکے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں

کراچی(بزنس رپورٹر)پاک قطر فیملی تکافل نے برسلزبیلجیئم میں واقع ایک پراجیکٹ مینجمنٹ کمپنی Ensurکے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت پاک قطر فیملی اس کمپنی کو انشورنس کے حوالے سے مشاورتی خدمات فراہم کرے گی۔واضح رہے کہ Ensurبیلجیئم اور اس کے اردگرد کے ممالک میں تکافل انشورنس متعارف کر انے کے مواقع کا جائزہ لے رہی ہے اور ریگولیٹری کی ضروریات، مالی بہاؤاور گورننس سے متعلق معاملات پر ماہرانہ نقطئہ نظر حاصل کرنا چاہتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں