پیپلزکالونی سے رشوت خور یوسی سیکرٹری گرفتار کر لیا گیا

پیپلزکالونی سے رشوت خور یوسی سیکرٹری گرفتار کر لیا گیا

عامر گجر نے کونسلر ذوالفقار سے 3500رشوت لی تھی،مقدمہ درج

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر )اینٹی کرپشن ٹیم نے پیپلزکالونی سے رشوت خور یوسی سیکرٹری کو گرفتار کر لیا ،ملزم نے تاخیر سے پیدائش اندراج کے لئے کونسلر سے ہی 3500 روپے رشوت لی تھی مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ یونین کونسل 77 کے کونسلر ذوالفقار نے اینٹی کرپشن حکام کو درخواست دی تھی کہ یونین کونسل 77 کا سیکرٹری عامر گجر ریکارڈ میں تاریخ پیدائش کے لیٹ اندراج کے لئے مقررہ رقم کی بجائے 3500 روپے رشوت مانگ رہا ہے ۔ اینٹی کرپشن افسر انوارالحسن شیرازی نے سید قاسم شاہ کے ہمراہ گزشتہ روز پیپلزکالونی میں یونین کونسل کے دفتر میں چھاپہ مار کر ملزم عامر گجر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے نشان زدہ نوٹ برآمد کر لئے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں