مسلم ٹائون نمبر 2 سیٹلڈ ہونیوالی سیوریج لائنز کی مر مت مکمل

مسلم ٹائون نمبر 2 سیٹلڈ ہونیوالی سیوریج لائنز کی مر مت مکمل

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز کی ہدایت پرشیخوپورہ روڈ نزد عائشہ مسجد اور سرگودھا روڈ نزد مسلم ٹائون نمبر 2 سیٹلڈ ہونیوالی سیوریج لائنز کی مرمت مکمل کرلی گئی ہے۔۔۔

جس کے بعد متعلقہ علاقوں کے سیوریج آپریشنز مکمل طور پر بحال کر دئیے گئے ہیں۔ایم ڈی نے کہا کہ شیخوپورہ روڈ پر کریسنٹ سکول کے سامنے 48 انچ ڈایا کی مین سیوریج لائن اور سرگودھا روڈ نزد مسلم ٹائون کی مین سیور لائن اچانک سیٹلڈ ہو گئی تھیں جس کی مرمت اور تبدیلی کے لئے واسا انجینئرز نے بھاری مشینری کے ساتھ دن رات کام کیا۔مین لائنز کی مرمت اور تبدیلی کے بعد گلستان کالونی نمبر ایک،گلستان کالونی بی بلاک،اسلامیہ پارک، چباں، نگہبانپورہ،ہجویری ٹائون کے ساتھ ساتھ مسلم ٹائون،نور پور،عثمان ٹائون سمیت دیگر متعلقہ علاقوں کے سیوریج آپریشنز کو مکمل طور پر بحال کردیاگیا ہے ۔ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ سیوریج لائنز کے سیٹلڈ ہونے کے باوجود ان علاقوں کا سیوریج ڈسپوز آف کرنے کے لئے متبادل انتظامات کئے گئے تاہم اب واسا آپریشنز مکمل طور پر بحال کئے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں