ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر فیکٹری مالک کیخلاف مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر فیکٹری مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ سمبل چوک میں محکمہ صحت کے افسر ظہیرالحسن نے ڈینگی سرویلنس کے لیے فیکٹری میں چیکنگ کی جہاں کھڑے پانی میں ڈینگی لاروا پایہ گیا۔ جس پر فیکٹری مالک کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی۔