پیرمحل:موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوتے ڈاکو پکڑا گیا

پیرمحل:موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوتے ڈاکو پکڑا گیا

پیرمحل (نمائندہ دنیا )شہری کی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوتے ہوئے ایک ڈاکوپکڑا گیا درگت کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا دوسر ا ڈاکوفرار ہو گیا رجانہ روڈ پردومسلح ڈاکوئوں شہری سے موٹرسائیکل چھین کر فرارہونے لگے۔۔۔

 تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی ملازمین رضوا ن نقشبندی کے ہمراہ گشت پر موجود پولیس ملازم مقبول احمد اور شہریوں نے ڈاکوئوں کا تعاقب کیا تو ڈاکوئوں نے فائرنگ کردی پولیس اہلکار مقبول بال بال بچ گیا فائرنگ سے شہری زخمی ہو گیاشہریوں نے پکڑے گئے ڈاکو کو درگت بنانے کے بعد اس کو پولیس کے حوالے کردیا پولیس نے پکڑے گئے ڈاکو کو موٹر سائیکل اور اسلحہ سمیت پولیس چوکی منتقل کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں