سب انسپکٹر محمد شریف کی برسی ،پولیس دستے نے سلامی پیش کی

 سب انسپکٹر محمد شریف کی برسی ،پولیس دستے نے سلامی پیش کی

پیرمحل (نمائندہ دنیا ) تھانہ پیر محل پولیس ریڈ کے دوران شہید ہونے والے سب انسپکٹر محمد شریف کی برسی منائی گئی ڈی پی اوٹوبہ عبادت نثار کی خصوصی ہدایت پر ٹوبہ پولیس کے افسروں ا و ر جوانوں نے۔۔۔

 سب انسپکٹر محمد شریف شہید کی قبر پر حاضری دی۔پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔شہید کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔شہید کے ور ثا کو ٹوبہ پولیس کی جانب سے شہدا گفٹ بھی دیا گیا سب انسپکٹر محمد شریف پولیس پارٹی کے ہمراہ اشتہاری مجرم رفیق کی گرفتار ی کے دوران سیدھی فائرنگ میں سب انسپکٹر محمد شریف شہید ہوگئے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں