پنجاب یونیورسٹی :اکیڈیمک سٹاف کا سپورٹس گالا 2024
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سپورٹس گالا 2024۔دو روزہ سپورٹس گالا کا انعقاد پنجاب یونیورسٹی جمنیزیم میں کیا گیا ہے ۔
سپورٹس گالا کا افتتاح وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے کیا۔افتتاح کے بعد وائس چانسلر اور پرو وائس چانسلر کی ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شاہ نے اس موقع پر کہا کہ ہم نصابی سرگرمیاں صحت مند تعلیمی ماحول کے لیے لازمی ہے ۔سپورٹس گالا میں کرکٹ،بیڈمنٹن،رسہ کشی،چیس اور ریس سمیت دیگر مقابلے کرائے گئے جس میں رسہ کشی اور بیڈ منٹن میں وائس چانسلر کی ٹیم فاتح قرار پائی جس میں وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شاہ اور پرو وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود نے خود رسہ کشی اور بیڈمنٹن ٹیم کی نمائندگی کی۔گالا میں فیملیز کے کھانے پینے کیلئے فری سٹالز بھی لگائے گئے جہاں اساتذہ کی فیملیز نے خوب انجوائے کیا۔