ڈپٹی کمشنر کا افسروں کو اہداف کے حصول کیلئے کو ششوں کا حکم

ڈپٹی کمشنر کا افسروں کو اہداف کے حصول کیلئے کو ششوں کا حکم

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصرکی زیر صدارت ضلع میں \\\"کی پوائنٹس انڈیکیٹرز\\\"(KPIs)پرعملدرآمد بارے اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا۔ انہوں نے متعلقہ افسروں سے بریفنگ لی۔۔۔

 اورکہاکہ حکومت پنجاب کی طرف سے تفویض کردہ اہداف کی تکمیل میں کوئی عذر قابل قبول نہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ متعلقہ افسر ٹارگٹس کی تکمیل کیلئے کمربستہ رہیں،کے پی آئیز KPIsکی بروقت تکمیل سے ہی عوامی ریلیف ممکن ہے اس ضمن میں ماتحت متعلقہ محکموں کو بھی متحرک رکھیں۔انہوں نے کہا کہ ٹارگٹس کے مکمل ہونے کے بارے میں جائزہ اجلاسز باقاعدگی سے منعقد ہونگے اورعدم تعمیل پر متعلقہ آفیسر جوابدہ ہوگا۔ڈپٹی کمشنر نے روٹی کی مقررہ نرخوں پر فروخت،پرائس کنٹرول میکنزم پر عملدرآمد،عوامی بہبود کی ترقیاتی سکیموں کی مانیٹرنگ،ہسپتالوں کی انسپکشن،ہیلتھ وایجوکیشن اداروں کے وزٹ،سٹریٹ لائٹس کے فعال ہونے ،واٹر فلٹریشن پلانٹس کے چالو ہونے ،مسافر بسوں میں کرایوں پر عملدرآمد،مین ہولز کے کور ہونے ودیگر اہداف کو ہر قیمت پر یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں