بسنت منانے کے حوالے سے آرڈننس واپس لیا جائے :شہباز احمد گجر
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوری کے ممبر شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے حکومت پنجاب کی جانب سے۔۔۔
بسنت منانے کے حوالے سے جاری کیے گئے آرڈننس کو نہایت غلط اقدام قرار دیتے ہوئے فوری منسوخی کا مطالبہ کیا ہے ۔شہباز احمد گجر نے کہا کہ بسنت پر پابندی سے ماضی میں بڑے مثبت نتائج حاصل ہوئے تھے اور سینکڑوں بچوں و نوجوانوں کی زندگیاں محفوظ رہیں۔ اب حکومت آرڈننس جاری کرکے دوبارہ قاتل بسنت کا سلسلہ شروع کروانے پر مجبور کر رہی ہے ۔