آ ج سے 36اجلاع میں پو لیو مہم کا آ غاز ہو گا :ڈائریکٹر ہیلتھ

 آ ج سے 36اجلاع میں پو لیو مہم کا آ غاز ہو گا :ڈائریکٹر ہیلتھ

5 سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر عبدالجبار نے کہا ہے کہ 15 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے ، جبکہ پنجاب کے تمام 36 اضلاع میں یہ مہم بیک وقت چلائی جائے گی۔ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے تاکہ انہیں عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھا جا سکے ۔وہ فیصل آباد کے دورے کے دوران مقامی ہوٹل میں ای پی آئی اور پولیو مہم کے حوالے سے میڈیا سے تفصیلی گفتگو کر رہے تھے ۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عظمت عباس کھچی اور دیگر متعلقہ افسربھی موجود تھے۔

ڈاکٹر عبدالجبار نے بتایا کہ اس بار پولیو مہم میں ایک نیا اور مؤثر اقدام شامل کیا گیا ہے ، جس کے تحت پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے ساتھ ساتھ ای پی آئی کا ڈیٹا بھی جمع کریں گے ۔ خاص طور پر دو سال سے کم عمر بچوں کا خصوصی ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا تاکہ حفاظتی ٹیکہ جات کی مجموعی صورتحال کا مکمل اور جامع جائزہ لیا جا سکے ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عظمت عباس کھچی نے کہا کہ بچوں کو بروقت ویکسین لگوانا انتہائی ضروری ہے تاکہ انہیں قابلِ تدارک بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں