پولیس اہلکاروں کے بچوں کی سہولت کیلئے سکول بس کا آغاز
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجا ب ڈاکٹر عثمان انور کے وژن کے مطابق پولیس اہلکاروں کی ویلفیئر کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف کی خصوصی کاوش سے پولیس اہلکاروں کے بچوں کی سہولت کیلئے سکول بس کا آغاز کردیاگیا۔سکول بس روزانہ کی بنیاد پر شہر کے مختلف علاقوں سے پولیس اہلکاروں کے بچوں کو گھر سے سکول تک، سکول سے گھر تک پہنچائے گی۔پولیس اہلکاروں نے اپنے بچوں کیلئے سکول بس کا انتظام کرنے پر ڈی پی او چنیوٹ ڈا کٹرنوید عاطف کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے پولیس،غازیوں،حاضر سروس پولیس اہلکاروں کی ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیں۔پولیس اہلکاروں کی فیملیز کی ویلفیئر،بچوں کی بہتر تعلیم،صحت کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔مختلف سکول،کالجوں ،ہسپتالوں،لیبارٹیوں اور دیگر مختلف شعبوں سے باہمی یادداشتوں پر دستخط کئے جارہے ہیں۔