بجلی چوری کر نیوالے ملز موں کیخلاف مقدمات درج
کمالیہ(نمائندہ خصوصی )بجلی چوری کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ۔پہلے واقعہ میں ایس ڈی او واپڈا ذوالفقار علی نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد گلزار کے خلاف واپڈا کی میں پی وی سی کیبل سے ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کرنے پر تھانہ بھسی میں مقدمہ درج کروا دیا۔
دوسرے واقعہ میں ایس ڈی او واپڈا ذیشان سرور نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد اکبر کے خلاف واپڈا کی مین پی وی سی کیبل سے ڈائریکٹ تا ر لگا کر بجلی چوری کرنے پر تھانہ بھسی میں مقدمہ درج کروا دیا۔