جڑانوالہ:گورنمنٹ کالج برائے خواتین کا سکیورٹی معائنہ

جڑانوالہ:گورنمنٹ کالج برائے خواتین کا سکیورٹی معائنہ

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین جڑانوالہ میں سکیورٹی انتظامات کا سرپرائز معائنہ کیا گیا۔

 ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ڈائریکٹر کالجز فیصل آباد ڈویژن میڈم بشریٰ پروین اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر حبیب الرحمن کے ہمراہ کالج کا اچانک دورہ کیا۔دورے کے موقع پر پرنسپل میڈم نگہت مجید نے اعلیٰ افسروں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ طالبات، اساتذہ اور عملے کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ ڈائریکٹر کالجز نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں سکیورٹی کے حوالے سے باقاعدگی سے دورے کیے جا رہے ہیں تاکہ ایک محفوظ اور پرامن تعلیمی ماحول کو یقینی بنایا جا سکے ۔معائنہ کے دوران کالج کے داخلی و خارجی راستوں، سکیورٹی عملے کی تعیناتی، سی سی ٹی وی کیمروں اور نگرانی کے مجموعی نظام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اعلیٰ افسروں نے کالج انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا اور موجودہ سکیورٹی انتظامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں