چناب نگر میں گنے کی فصل کے آغاز کے ساتھ ہی مسافروں کو ٹریفک جام اور حادثات کی صورت میں شدید مشکلات

چناب نگر میں گنے کی فصل کے آغاز کے ساتھ ہی مسافروں کو ٹریفک جام اور حادثات کی صورت میں شدید مشکلات

چناب نگر (نامہ نگار)چناب نگر میں گنے کی فصل کے آغاز کے ساتھ ہی مسافروں کو ٹریفک جام اور حادثات کی صورت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

 اوور لوڈ ٹرالیوں اور غیر تربیت یافتہ ڈرائیورز کی وجہ سے روزانہ روڈ بلاک اور حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے ، جس کے باعث دور دراز کے علاقوں سے آنے والے مسافروں کو شدید سردی میں گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے ۔ماہرین اور متاثرہ مسافروں کے مطابق ٹریکٹر ٹرالیوں کے پیچھے فوگ لائٹس اور ریفلیکٹرز نہ ہونے کے باعث حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ مسافروں نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریکٹر ٹرالیوں کو اوور لوڈ کرنے پر پابندی عائد کی جائے تاکہ ٹریفک کے مسائل پر قابو پایا جا سکے اور مسافروں کی مشکلات کم ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں