سابقہ رنجش پر دکان کوآگ لگادی ، لاکھوں کاسامان جل گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش پر شہری کی دکان میں مبینہ طور پر آگ لگادی گئی۔
تھانہ غلام آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے ابرار نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمو ں نے سابقہ رنجش پر اسکی دکان میں آگ لگادی۔ جس سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔