خود کو معذور ظاہر کرکے بھیک مانگنے پر چھ افراد گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بھیک مانگنے والے چھ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے۔۔۔
بھیک مانگنے والے چھ ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ جن کی جانب سے مبینہ طور پر خود کو معذور ظاہر کرتے ہوئے شہریوں سے پیسے بٹورے جا رہے تھے ۔ جن کیخلاف مقدمات بھی درج کرلئے گئے۔