16 دسمبرہمیں دلخراش داستانیں یاد دلاتا ،عبد الرشید

16 دسمبرہمیں دلخراش داستانیں یاد دلاتا ،عبد الرشید

سقوط ڈھاکہ ،اے پی ایس کے شہداہمیں خون کے آنسو رلاتے ہیں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مرکزی جمعیت اہلحدیث کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ عبد الرشید حجازی نے تقریب سے خطاب کرتے کہا ہے کہ 16 دسمبر کا دن ہمیں دلخراش اور المناک داستانیں یاد دلاتا ہے ایک طرف سقوط ڈھاکہ کی تلخ یادیں اور دوسری طرف آرمی پبلک سکول پشاور کے معصوم بچوں اور اساتذہ کی تڑپتی لاشیں ہمیں خون کے آنسوں رلاتی رہتی ہیں ۔اقتدار کیلئے اصولوں سے کھلواڑ کر کے ملک کو دو لخت کر دیا گیا ۔ شہدا پاکستان کی قربانیاں ضرور رنگ لائے گی ۔ سیاستدانوں اور حکمرانوں نے سقوط ڈھاکہ سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔

انہوں نے سانحہ آرمی پبلک سکول کو 11سال جبکہ سقوطِ ڈھاکہ کو 51سال گزر چکے ہیں مگر افسوس کہ محرکات اور ذمہ داران کا آج تک تعین نہیں ہو سکا اور نہ ہی انہیں سزا مل سکی ۔ انہوں نے کہا معصوم بچوں اور اساتذہ کو شہید اور ان کی سر پرستی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ،انہیں سر عام تختہ دار پر لٹکایا جائے پوری قوم کی آواز ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں