انسداد پولیو ،3 روز میں 14 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے گئے
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ضلع میں انسداد پولیو مہم کے دوران تین روز میں 14 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہواجس میں ٹیموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا مہم کے آخری روز رہ جانے والے بچوں کوتلاش کیا جائے۔