سکیورٹی کا انتظام نہ کرنے والے 4 دکانداروں کیخلاف مقدمات
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سکیورٹی کا انتظام نہ کرنے والے چار دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔
تھانہ مدینہ ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کاروائیاں کرتے ہوئے چار دکانداروں کو گرفتار کر لیا۔ جن کی جانب سے اپنی دکانوں پر نہ تو سکیورٹی گارڈز کو تعینات کیا گیا تھا اور نہ ہی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جارہی تھی۔