گھر کے تالے توڑ کر گرائنڈر، واٹر پمپ، بجلی کی تاریں اور دیگر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)زیر تعمیر گھر کے تالے توڑ کر گرائنڈر، واٹر پمپ، بجلی کی تاریں اور دیگر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کرلیا گیا۔
تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے عثمان ٹاؤن میں نعیم نامی شہری کے زیر تعمیر مکان میں رات کی تاریکی میں ملزمان تالے توڑ کر داخل ہوگئے اور گھر سے گرائنڈر، واٹر پمپ، بجلی کی تاریں اور دیگر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کرکے رفو چکر ہوگئے ۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔