6 مرکزی شاہرات کو ریڑھی فری روڈ بنانے کا فیصلہ
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ڈویژنل انتظامیہ عوامی بہبود کے اقدامات کے ساتھ شہری خوبصورتی کے فروغ کے لیے فرنٹ فٹ پر ہے۔
اس سلسلے میں کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیرِ صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں کمشنرنے شہر کی چھ مرکزی شاہرات ستیانہ روڈ، سوساں روڈ، ڈی گراؤنڈ، جڑانوالہ روڈ، سرگودھا روڈ اور شیخوپورہ روڈ کو ‘‘ریڑھی فری روڈ’’ بنانے کی سختی سے تاکید کی اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی کو میونسپل آفیسر ریگولیشن کو مکمل معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔