بغیر اطلاع رہائش تبدیل کرنے والے فورتھ شیڈول میں شامل شہری پر مقدمہ

بغیر اطلاع رہائش تبدیل کرنے والے  فورتھ شیڈول میں شامل شہری پر مقدمہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بغیر اطلاع دئیے رہائش تبدیل کرنے والے فورتھ شیڈول میں شامل شہری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تھانہ منصور آباد کے علاقے مانانوالہ میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران فورتھ شیڈول میں شامل محمد افضل کو چیک کیا۔ جو اپنے بتائے گئے گھر میں نہ پایا گیا۔ جس کی جانب سے پولیس کو اطلاع دیئے بغیر اپنی رہائش تبدیل کی گئی تھی۔ جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں