ماموں کانجن پولیس کا کارروائی 3 فراڈیوں اور ایک منشیات فروش کیخلاف مقدمات درج

ماموں کانجن پولیس کا کارروائی  3 فراڈیوں اور ایک منشیات  فروش کیخلاف مقدمات درج

ماموں کانجن (نمائندہ دنیا) ماموں کانجن پولیس نے تین فراڈیوں کے خلاف بوگس چیک دینے اور ایک منشیات فروش کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

 چک 494 گ ب کے واصف ولد شہادت کی مدعیت میں ڈاکخانہ سہو ملتان کے رہائشی کاشف ولد بشیر عباسی کے خلاف 17 لاکھ روپے کے بوگس چیک کے سلسلے میں مقدمہ درج کیا گیا ۔غلام محی الدین کی مدعیت میں شہباز ولد رمضان کے خلاف بوگس چیک کے سلسلے میں مقدمہ درج کیا گیا ۔سکندر علی کی جانب سے غلام حسن کے خلاف 15 لاکھ روپے کے بوگس چیک کے سلسلے میں مقدمہ درج کیا گیا ۔اسی دورانگجر برکس کمپنی کے قریب سے جاوید اقبال کو گرفتار کیا گیا، اور اس کے قبضے سے 1,460 گرام چرس برآمد ہونے پر مقدمہ درج کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں