جڑا نوالہ5پٹرول پمپ سیل کر دئیے گئے

 جڑا نوالہ5پٹرول  پمپ سیل کر دئیے گئے

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) جڑانوالہ کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نصرت شاہ نے کھڑیانوالہ روڈ پر قائم مختلف پٹرول پمپوں کا اچانک معائنہ کیا۔

 معائنہ کے دوران پانچ پٹرول پمپ ایسے پائے گئے جو قانونی فارم کے بغیر کام کر رہے تھے ،  انہیں سیل کر دیا گیا۔ نصرت شاہ نے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے غیر قانونی طور پر چلنے والے پٹرول پمپوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں