شراب فروش گرفتار ، 1500 لٹرسے زائد شراب برآمد

شراب فروش گرفتار ، 1500 لٹرسے زائد شراب برآمد

بدر کالونی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم فیصل کو گرفتار کر لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شراب فروش کو گرفتار کرکے 1500 لٹر سے زائد شراب برآمد کر لی گئی۔تھانہ جھنگ بازار کے علاقے بدر کالونی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم فیصل کو گرفتار کر لیا۔ جس کے قبضے سے 1500 لٹر سے زائد شراب برآمد کر لی گئی۔ پولیس کے مطابق ملزم منشیات فروشی کے درجنوں مقدمات میں مطلوب تھا۔ جسے گرفتار کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں