والدین 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں:علی اکبر بھنڈر
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایت پر انسداد پولیو مہم چوتھے روز بھی جاری رہی۔۔۔
اس دوران افسران نے پولیو ٹیموں کی مانیٹرنگ اور ورکنگ کا جائزہ لینے کیلئے ڈور ٹو ڈور وزٹ کئے اور بچوں کی انگلیوں پر نشانات کی تصدیق کی۔ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر نے اپیل کی ہے کہ اس اہم موقع پر ہمیں اپنے ہر بچے کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے ،لہٰذاوالدین اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں۔