سندیلیانوالی: الائیڈ سکولز میں تقریری مقابلے ، بچوں نے صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا

سندیلیانوالی: الائیڈ سکولز  میں تقریری مقابلے ، بچوں  نے صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا

سندیلیانوالی (سٹی رپورٹر ) الائیڈ اسکولز سندھیلیانوالی کیمپس میں تقریری مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف عمر کے بچوں نے حصہ لیا۔

مقابلہ چار مراحل میں منعقد ہوا، جس میں بچوں نے اپنی صلاحیتوں اور علم کا بھرپور مظاہرہ کیا۔الائیڈ اسکولز کے ڈائریکٹر حاجی لیاقت علی کھرل نے کہا کہ سکول کا یہ امتیاز ہے کہ ہم صرف رٹالائزیشن پر یقین نہیں رکھتے بلکہ بچوں کو تقریری مقابلے ، سوچنے کی صلاحیت، کنسیپچوئل اسٹڈی اور کھیلوں کے مواقع فراہم کرتے ہیں تاکہ ان کی ذہنی اور جسمانی نشونما بھی ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے مقابلے بچوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور اعتماد بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ حاجی لیاقت علی کھرل نے الائیڈ اسکولز کے سٹاف کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے بچوں کی محنت میں تعاون کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں