سکول کی دیوار کی تعمیر میں پانچ فٹ جگہ چھوڑنے کا مطالبہ

سکول کی دیوار کی تعمیر میں  پانچ فٹ جگہ چھوڑنے کا مطالبہ

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )سکول کی دیوار کی تعمیر میں پانچ فٹ جگہ چھوڑنے کا مطالبہ،گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول جھنگ روڈ کی اسلام پورہ مین روڈ کے ساتھ واقع دیوار کی خستہ حالی کے باعث اسے مسمار کر کے نئی تعمیر کیا جا رہا ہے۔

 عوامی و سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نئی دیوار مین روڈ کی جانب کم از کم پانچ فٹ جگہ چھوڑ کر تعمیر کی جائے تاکہ اسلام پورہ اور گرد و نواح کے دیگر محلوں کے رہائشیوں کو آمد و رفت میں آسانی ہو۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سڑک پر روزانہ بڑی تعداد میں گاڑیاں، موٹر سائیکل اور پیدل طلباء و طالبات گزرتے ہیں، اور اگر دیوار موجودہ حد تک ہی تعمیر کی گئی تو ٹریفک جام اور حادثات میں اضافہ ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں