سول ڈیفنس کی عوامی تحفظ کی سرگرمیاں، تربیتی پروگرامز

سول ڈیفنس کی عوامی تحفظ کی سرگرمیاں، تربیتی پروگرامز

الائیڈ ہسپتال ون میں رضاکاروں کے لیے بیسک لائف سیونگ ٹریننگ

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) محکمہ سول ڈیفنس کی جانب سے عوامی تحفظ اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی استعداد بڑھانے کے لیے مختلف تربیتی اور عملی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔الائیڈ ہسپتال ون میں پنجاب سول ڈیفنس ریزیلینس کور کے رضاکاروں کے لیے بیسک لائف سیونگ (BLS) ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا، جس میں رضاکاروں کو ہنگامی حالات میں انسانی جانیں بچانے سے متعلق بنیادی مہارتوں کی عملی تربیت دی گئی۔اسی سلسلے میں گورنمنٹ کمپری ہینسیو ہائر سیکنڈری سکول سمن آباد، گورنمنٹ ہائی سکول سمن آباد اور گورنمنٹ دھکن گرلز ہائی سکول سمن آباد فیصل آباد میں ریسکیو 1122 کے تعاون سے بیسک جنرل، فرسٹ ایڈ، فائر فائٹنگ ٹریننگ اور فائر ڈرل کا انعقاد کیا گیا۔تربیتی سیشنز کے دوران سکولوں کے سٹاف اور طلبہ و طالبات کو ابتدائی طبی امداد، حملے کی صورت میں تحفظ، فوری انخلاء اور ہنگامی ردعمل سے متعلق اہم موضوعات پر عملی تربیت فراہم کی گئی۔ تربیت کے اختتام پر زخمیوں کو فرسٹ ایڈ دینے ، سی پی آر کرنے اور آلاتِ آتش کشی کی مدد سے آگ بجھانے کے عملی مظاہرے بھی پیش کیے گئے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں