صنعتی یونٹس کے پریشر ویسلز اور بوائلرز کی انسپکشن جاری

 صنعتی یونٹس کے پریشر ویسلز اور بوائلرز کی انسپکشن جاری

غیر دلچسپی پر 3 کمپنیوں کیخلاف کارروائی کی سفارش، لائسنس منسوخ ہو نگے

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت عوامی جانوں کے تحفظ کے لیے ڈویژنل انتظامیہ کی نگرانی میں نجی کمپنیز نے ایک ماہ میں 717 صنعتی یونٹس کا وزٹ کیا۔ اس دوران 2,549 پریشر ویسلز کی نشاندہی کی گئی اور 1,134 پریشر ویسلز کی تھرڈ پارٹی میں استعداد کار پاس ہوئی، جبکہ باقی ماندہ کی انسپکشن جاری ہے ۔ علاوہ ازیں، صنعتی یونٹس کے بوائلرز کی انسپکشن بھی بلاتاخیر جاری ہے۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے نجی کمپنیز کے عہدیداران سے میٹنگ کرتے ہوئے فیکٹریز، کارخانوں اور صنعتی یونٹس میں پریشر ویسلز اور بوائلرز کی استعداد کار کا جائزہ لینے میں عدم دلچسپی پر تین کمپنیوںروفا بائیو انرجی، جی آکو پرائیویٹ لمیٹڈ اور ٹکس پرائیویٹ لمیٹڈ  کے خلاف سیکرٹری انڈسٹریز کو تحریر کرتے ہوئے ان کے لائسنس منسوخ کرنے کی سفارش کی۔کمشنر نے باقی ماندہ پانچ کمپنیز سے کہا کہ وہ انسپکشن کے عمل کو تیز کریں تاکہ مقررہ مدت میں یہ اہم ٹاسک مکمل کیا جا سکے اور صنعتی شعبے میں حفاظت کے معیارات کو یقینی بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں