جی سی ڈبلیو یو میں ڈیویلپنگ ینگ لیڈرز پروگرام کے تحت کیمپ
طالبات کو سرکاری اور سماجی اداروں کی سہولیات تک براہِ راست رسائی فراہم
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین (تمغہ امتیاز) کے ڈیویلپنگ ینگ لیڈرز پروگرام کے تحت جی سی ڈبلیو یو ایف میں ایک روزہ فسیلیٹیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ کیمپ بیسک سائنس بلاک میں منعقد ہوا، جس میں یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی طالبات کو مختلف سرکاری اور سماجی اداروں کی اہم سہولیات تک براہِ راست رسائی فراہم کی گئی۔کیمپ کا انعقاد کمیونٹی ویلفیئر سوسائٹی اور ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئرز، جی سی ڈبلیو یو ایف کے باہمی اشتراک سے کیا گیا۔
تقریب کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین تھیں۔ انہوں نے خطاب میں کہا ایسے پلیٹ فارمز طالبات کو صحت، قانونی امور، تحفظ اور پیشہ ورانہ مواقع سے متعلق درست معلومات، رہنمائی اور مسائل کے حل میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ مختلف معلوماتی سٹالز کے ذریعے طالبات کو موقع پر رہنمائی، مشاورت اور آگاہی فراہم کی گئی۔کیمپ کے دوران اونیک سیم کی جانب سے قرعہ اندازی کے ذریعے ایک طالبہ کو پچیس ہزار روپے کے انعام سے نوازا گیا۔