گو جرہ بار ایسوسی ایشن الیکشن، گروپوں کے امیدواروں کا اعلان
انتخابات 10 جنوری کو ہوں گے اور دونوں گروپ بھرپور مہم چلا رہے ہیں
گوجرہ (نمائندہ دنیا )بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے اعلان کے بعد دونوں گروپوں نے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے ۔ انتخابات میں دونوں گروپ اپنی جیت کے دعوے کر رہے ہیں۔اتحاد گروپ کی جانب سے امیدواران میں صدر کے لیے اعجاز اختر کہوجہ، جنرل سیکرٹری میاں محمد عثمان، نائب صدر رانا سبطین، جوائنٹ سیکرٹری ذیشان حیدر شاہ اور فنانس سیکرٹری توصیف چنگیزی شامل ہیں۔جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی جانب سے صدر کے لیے میاں راغب شہزاد، جنرل سیکرٹری ایاز افضل بسرا، نائب صدر احسن مقصود بٹ، جوائنٹ سیکرٹری سلمان عاشق اور فنانس سیکرٹری سجاس گجر کے نام سامنے آئے ہیں۔الیکشن بورڈ کے چیئرمین کامران حمید جبکہ ممبران میں عاطف حسین اور چوہدری عباس علی شامل ہیں۔ ابزرور کے فرائض شیخ محمد جاوید ایڈووکیٹ اور ریاض احمد بریار انجام دیں گے ۔انتخابات 10 جنوری کو بار روم میں منعقد ہوں گے اور دونوں گروپ اپنی کامیابی کے لیے بھرپور مہم چلا رہے ہیں۔ اس موقع پر گروپ اپنے روٹھے ہوئے ووٹروں کو منانے کے اقدامات بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔