دھند کے پیشِ نظر شہریوں اور ڈرائیوروں کو احتیاط کی ہدایت

دھند کے پیشِ نظر شہریوں اور ڈرائیوروں کو احتیاط کی ہدایت

ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے :ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے شدید دھند کے باعث بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کے خدشے کے پیشِ نظر ہلکی اور بھاری ٹریفک کے لیے ٹریفک ایڈوائزری اور وارننگ جاری کر دی ہے ۔ڈی پی او نے شہریوں اور ڈرائیور حضرات کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی تاکہ قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر کو ہدایت کی کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے ، خاص طور پر ٹریکٹر ٹرالیوں، بیل گاڑیوں اور گنے سے لدی دیگر وہیکلز کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے ۔انہوں نے واضح کیا کہ بغیر بیک لائٹس اور ریفلیکٹرز کے کسی بھی گاڑی کو، خصوصاً رات اور شدید دھند میں سڑک پر آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈرائیورز کو دھند کے دوران لو بیم لائٹس کے استعمال سے گریز، فوگ لائٹس اور ریفلیکٹو اشاروں کے درست استعمال سے آگاہ کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں