کمشنر فیصل آباد کا نوٹس، سیوریج کا دیرینہ مسئلہ حل

 کمشنر فیصل آباد کا نوٹس، سیوریج کا دیرینہ مسئلہ حل

دنیا نیوز نے علامہ اقبال کالونی کے علاقہ مقبول روڈ پر پانی کی خبر شائع کی تھی

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) روزنامہ دنیا میں شائع ہونے والی خبر پر کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے فوری نوٹس لیتے ہوئے سیوریج سے متعلق دیرینہ عوامی مسئلہ حل کروا دیا۔دنیا نیوز کی جانب سے علامہ اقبال کالونی کے علاقہ مقبول روڈ پر سیوریج کے کھڑے پانی کی تصویر شائع کی گئی تھی، جس پر کمشنر فیصل آباد نے واسا اور میونسپل کارپوریشن کو فوری ایکشن لیتے ہوئے مسئلے کے حل کی ہدایت کی۔

ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے واسا نے مشینری کی مدد سے مقبول روڈ پر جمع سیوریج کا پانی کلیئر کر دیا۔واسا کے مطابق مشینری کے ذریعے ڈی سلٹنگ کا عمل جاری ہے تاکہ آئندہ اس نوعیت کی صورتحال سے بچا جا سکے ۔ اس موقع پر کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ عوام الناس کے مسائل کے حل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں