جڑانوالہ ٹی ایچ کیو ہسپتال یر قانونی بخشیش وصولی کاا نکشاف

جڑانوالہ ٹی ایچ کیو ہسپتال یر قانونی بخشیش وصولی کاا نکشاف

عملہ مریضوں کی بیماری اور مجبوریوں کا فائدہ اٹھا کر رقم وصول کرتا ہے :لواحقین

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جڑانوالہ میں مریضوں سے آپریشن کے نام پر مبینہ غیر قانونی بخشیش وصول کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ شہریوں اور مریضوں کے مطابق ہسپتال میں جہاں علاج و معالجہ مفت فراہم کیا جانا چاہیے ، وہاں مختلف مراحل پر بھاری رقوم کا مطالبہ کیا جا رہا ہے ۔شکایات میں بتایا گیا کہ آپریشن تھیٹر، سٹریچر، بیڈ، نرسنگ سروسز اور وارڈ میں مریض کی شفٹنگ کے ہر مرحلے پر غیر اعلانیہ ریٹ لسٹ کے تحت بخشیش وصول کی جاتی ہے ۔ متاثرہ مریضوں اور لواحقین کا کہنا ہے کہ عملہ مریضوں کی بیماری اور مجبوریوں کا فائدہ اٹھا کر رقم وصول کرتا ہے ، اور رقم نہ دینے کی صورت میں شفٹنگ میں تاخیر اور دیگر مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، جو طبی اخلاقیات کے منافی ہے۔

ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر جعفر نے کہا کہ موصول ہونے والی شکایات کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور ملوث عناصر کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی وصولیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی اور مریضوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔شہریوں اور سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ صحت پنجاب فوری طور پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے ، ذمہ داران کا تعین کرے اور سرکاری ہسپتال میں شفافیت کو یقینی بنائے تاکہ مریض بلا خوف و خطر اور بغیر اضافی اخراجات کے علاج حاصل کر سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں