نفرت اور فساد کی سیاست خطرناک ،نوازشریف کو کر دار ادا کرنا چاہیے :شفیق احمد گجر
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہاہے کہ نفرت اور فساد کی سیاست خطرناک ہے ہم دشمن کی بجائے آ پس میں لڑرہے ہیں-
صوبوں کے درمیان نفرت بڑھ رہی ہے اورپنجاب کو نفرت کامرکزبنادیاگیاہے فیصلے کسی اورجگہ ہوتے ہیں اور گالیاں پنجابیوں کو نکالی جاتی ہیں۔ہمیں مشرقی پاکستان کے سانحہ سے سبق سیکھنا چاہیے ایسے حالات میں میاں نوازشریف کواپنا کرداراداکرنا چا ہیے ب ان کاکہناتھاکہ 2018 میں جس طرح سیاسی تناؤہوا آ ج بھی اسی طرح ہورہاہے جس سے کوئی بھی خوش نہیں اتفاق اوراتحادسے فیصلے کئے جائیں تو پاکستان ہرسطح پر مستحکم ہوگا۔