ٹوبہ :نجی تعلیمی ادارے میں 3 روزہ سپورٹس گالا اختتام پذیر
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )محلہ ہاؤسنگ کالونی نمبر 1 میں واقع نجی تعلیمی ادارے میں تین روزہ سپورٹس گالا کی تقریبات کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئیں۔
طلبہ و طالبات کے درمیان مختلف کھیلوں کے دلچسپ مقابلے منعقد ہوئے ، بچوں نے بھرپور جوش و خروش، نظم و ضبط اور شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔اختتامی تقریب میں والدین، اساتذہ، طلبہ اور علاقہ معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چوہدری محمد جمیل، ایڈمن آفیسر موٹر وے پولیس رانا عرفان احمد اور جماعت اسلامی کے رہنما میاں محمد زبیر بطور مہمانانِ خصوصی شریک ہوئے ، جنہوں نے مختلف مقابلوں میں اول، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔ڈائریکٹر ادارہ میاں وحید انور کوکب ایڈووکیٹ نے کہا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے ۔